جو شخص گفتار میں سچا ہو اسے خواب بھی سچے ہی آتے ہیں
راوی: احمد بن عمرو بن سرح مصری , بشر بن بکراوزاعی , ابن سیرین , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرُبَ الزَّمَانُ لَمْ تَکَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَکْذِبُ وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ
احمد بن عمرو بن سرح مصری، بشر بن بکراوزاعی، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قرب قیامت میں مومن کا خواب جھوٹا نہ ہوگا اور اسی کا خواب سچا ہوگا جو گفتار میں (بھی) سچا ہوگا اور مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah(saw) said: "When the end of time draws near, hardly any believer will see a false dream, and the ones who see the truest dreams will be the ones who are truest in speech. And the dream of the believer is one of the forty-six parts of prophecy.”’ (Daif)