بادوباراں کا منظر دیکھتے وقت یہ دعا پڑھے ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , معاذبن معاذ , ابن جریج , عطاء , ام المومین سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَی مَخِيلَةً تَلَوَّنَ وَجْهُهُ وَتَغَيَّرَ وَدَخَلَ وَخَرَجَ وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ فَإِذَا أَمْطَرَتْ سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ فَذَکَرَتْ لَهُ عَائِشَةُ بَعْضَ مَا رَأَتْ مِنْهُ فَقَالَ وَمَا يُدْرِيکِ لَعَلَّهُ کَمَا قَالَ قَوْمُ هُودٍ فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهِ الْآيَةَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، معاذ بن معاذ، ابن جریج، عطاء، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ابر دیکھتے تو آپ کا چہرہ متغیر ہو جاتارنگ بدل جاتا۔ آپ کبھی اندر آتے کبھی باہر جاتے کبھی سامنے آتے اور کبھی منہ پھیر لیتے (غرض اضطراب اور بے چینی طاری رہتی) جب بارش ہوتی تو آپ کی یہ کیفیت جاتی رہتی۔ میں نے آپ سے اس کا تذکرہ کیا تو فرمایا تمہیں کیا خبر !شایدیہ ایسا ہی ہو جیسے قوم ہود نے کہا جب انہوں نے اپنی وادیوں کا طرف ابرآتادیکھا کہ یہ بادل ہے جو ہم پر بر سے گا (اس میں پانی نہیں) بلکہ یہ وہی عذاب ہے جسکی تمہیں جلدی تھی۔ آیت کے آخر تک ۔
It was narrated that ,Aishah said: "If the Messenger of Allah(saw) saw a cloud that looked as if it was bringing rain, the color his face would change and he would go in and out and walk to fro. Then, if it rained, he would feel relieved." ‘Aishah mentioned to him what she had seen him do, and he said: “How do you know? Perhaps it would be as the people of Hud said: ‘Then, when they saw it as a dense cloud coming towards their valleys, they said: “This is a cloud bringing us rain” Nay, but it is that(torment) which you were asking to be hastened.” (Sahih)