سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 756

سونے کے لئے بستر پر آئے تو کیا دعا مانگے ؟

راوی: علی بن محمد , وکیع , سفیان , ابواسحق , براء بن عاذب

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَکَ أَوْ أَوَيْتَ إِلَی فِرَاشِکَ فَقُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَأَ مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِکَ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا کَثِيرًا

علی بن محمد، وکیع، سفیان، ابواسحاق ، حضرت براء بن عاذب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا جب تم سونے کے لئے اپنے بستر پر آؤ تو یہ دعا پڑھا کرو اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَأَ مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ اے اللہ ! میں نے اپنا چہرہ آپ کے لئے جھکا دیا اور اپنی پشت پر آپ کے سہارے پر رکھی اور اپنا معاملہ آپ کے سپرد کر دیا۔ آپ کی طرف رغبت سے اور آپ ہی کے خوف سے کوئی ٹھکانہ نہیں اور کوئی پناہ نہیں آپ سے مگر آپ ہی کا ڈر ہے۔ میں آپ کی کتاب پر ایمان لایا جو آپ نے اتاری اور آپ کے نبی پر (ایمان لایا) جنہیں آپ نے بھیجا۔ اگر تم اسی رات میں مر گئے تو تمہاری موت فطرت (دین حق) پر آئی اور اگر تم نے صبح کی تو تمہیں بہت بھلائی حاصل ہوئی۔

It was narrated from Bara' bin 'Azib that the Prophet(saw) said to a man: "When you go to lay down, or go to your bed, say: [O Allah, I have submitted my face (i.e., myself) to You, and I am under Your command (i.e., I depend upon You in all my affairs), and I put my trust in You, hoping for Your reward and fearing Your punishment. There is no fleeing from You and no refuge from You except with You. I believe in your Book that You have revealed and in Your Prophet whom You have sent): Then if you die that night, you will die in a state of the Fitrah (nature), and if you wake in the morning you will wake with a great deal of good." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں