سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 727

جامع دعائیں ۔

راوی: یوسف بن موسیٰ قطان , جریر , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَتَشَهَّدُ ثُمَّ أَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِهِ مِنْ النَّارِ أَمَا وَاللَّهِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَکَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ قَالَ حَوْلَهَا نُدَنْدِنُ

یوسف بن موسیٰ قطان، جریر، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی نے ایک شخص سے فرمایا تم نماز میں کیا پڑھتے ہو؟ عرض کیا تشہد کے بعد اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور دوزخ سے پناہ مانگتا ہوں اور و اللہ ! میں آپ کی گنگناہٹ اور معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (جو ہمارے امام ہیں) کی گنگناہٹ نہیں سمجھتا (کہ آپ اور معاذ کیا دعا مانگتے ہیں) فرمایا ہم بھی اسی کے گرد (جنت کا سوال اور دوزخ سے پناہ) گنگناتے ہیں ۔

It was narrated form Abu Hurairah that the Messenger of
Allah(saw) said to a man: "What do you say during your prayer?" He said: "I recite the Tashah-hud then I ask Allah for Paradise and seek refuge with Him from Hell, but by Allah I do not understand your whispering or the whispering of Mu'adh." He said: "It is concerning them (Paradise and Hell) that we are whispering."(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں