جامع دعائیں ۔
راوی: ابوبکر , یزید بن ہارون , ابومالک سعد بن طارق
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا أَبُو مَالِکٍ سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أَقُولُ حِينَ أَسْأَلُ رَبِّي قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي وَجَمَعَ أَصَابِعَهُ الْأَرْبَعَ إِلَّا الْإِبْهَامَ فَإِنَّ هَؤُلَائِ يَجْمَعْنَ لَکَ دِينَکَ وَدُنْيَاکَ
ابوبکر، یزید بن ہارون، ابومالک سعد بن حضرت طارق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کی خدمت میں ایک مرد حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میں اپنے رب سے (دعا) مانگوں تو کیا عرض کروں ؟ فرمایا کہا کرو اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي اے اللہ! میری بخشش فرما۔ مجھ پر رحمت فرما۔ مجھے عافیت عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما اور آپ نے انگوٹھے کے علاوہ باقی انگلیاں جمع کر کے فرمایا کہ یہ کلمات تمہارے لئے تمہارے دین اور دنیا کو جمع کر دیں گے ۔
Abu Malik, Sa'd bin Tariq, narrated from his father that when a man had come to the Messenger of Allah(saw), he heard him say: "0 Messenger of Allah, what should I say when I ask of Allah?" He said: "Say: Allahumma-ghfirli warhamni wa 'afini warzuqni (0 Allah, forgive me, have mercy on me, keep me safe and sound and grant me provision)," and he held up his four fingers apart from the thumb and said: "These combine your religious and worldly affairs." (Sahih)