ان چیزوں کا بیان جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پناہ مانگی ۔
راوی: علی بن محمد , وکیع , اسرائیل , ابواسحق , عمرو بن میمون , سیدناعمر
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَرْذَلِ الْعُمُرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ قَالَ وَکِيعٌ يَعْنِي الرَّجُلَ يَمُوتُ عَلَی فِتْنَةٍ لَا يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِنْهَا
علی بن محمد، وکیع، اسرائیل، ابواسحاق ، عمرو بن میمون، سیدناعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے بزدلی سے بخل سے اور رذیل عمری سے اور عذاب قبر سے اور دل کے فتنہ سے۔ وکیع فرماتے ہیں کہ دل کے فتنہ سے مراد یہ ہے کہ آدمی غلط عقیدہ پر مرے اور اسے اس عقیدہ سے توبہ کا موقع نہ ملے ۔
It was narrated from Umar that the Prophet(saw) used to seek refuge with Allah from cowardice, miserliness, old age, the torment of the grave and the tribulation of the heart .(Daif) (One of the narrators) Waki’ said: “Meaning when a man dies in a state of tribulation (Fitnah) and does not ask Allah to forgive him”.