رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کا بیان ۔
راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , اعمش , یزید رقاشی , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُکْثِرُ أَنْ يَقُولَ اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِکَ وَصَدَّقْنَاکَ بِمَا جِئْتَ بِهِ فَقَالَ إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ يُقَلِّبُهَا وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبَعَيْهِ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، اعمش، یزید رقاشی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ بکثرت یہ دعا مانگا کرتے تھے اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ اے اللہ ! میرے دل کو اپنے دین پر استقامت عطا فرمادیجئیے۔ ایک مرد نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! آپ کو ہمارے بارے میں اندیشہ ہے حالانکہ ہم آپ پر ایمان لاچکے اور جو دین آپ لائے اس کی تصدیق کر چکے۔ فرمایا بلاشبہ دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے۔ وہ ان کو پلٹ دیتے ہیں اور اعمش (راوی) نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ بھی کیا۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah(saw) often used to say: ,Allahumma thabbit qalbi 'ala dinika [0 Allah, make my heart steadfast in (adhering to) Your religion: A man said: '0 Messenger of Allah P.B.U.H Do you fear for us when we have believed in you and in (the Message) that you have brought?' He said: 'Hearts are between two of the fingers of the Most Merciful, and He controls them:" (Hasan) Al-A'mash (one of the narrators) indicated with his fingers.