نیکی کی فضیلت ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , ابومعاویہ , اعمش , ابی صالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي وَأَنَا مَعَهُ حِينَ يَذْکُرُنِي فَإِنْ ذَکَرَنِي فِي نَفْسِهِ ذَکَرْتُهُ فِي نَفْسِي وَإِنْ ذَکَرَنِي فِي مَلَإٍ ذَکَرْتُهُ فِي مَلَإٍ خَيْرٍ مِنْهُمْ وَإِنْ اقْتَرَبَ إِلَيَّ شِبْرًا اقْتَرَبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا وَإِنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، ابومعاویہ، اعمش، ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اپنے بندے کے میرے متعلق گمان کے ساتھ ہوں (اسکے موافق معاملہ کرتا ہوں) اور جب وہ مجھے یاد کرے میں اس کے ساتھ ہی ہوتا ہوں اگر وہ مجھے (اپنے جی میں یاد کرے تو میں بھی اس کو اپنے جی میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے مجمع میں یاد کرے تو میں اس سے بہتر مجمع میں اس کو یاد کرتا ہوں اور اگر وہ میرے ایک بالشت قریب ہو تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ چل کر میرے پاس آئے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah(saw) said: "Allah says: 'I am as My slave thinks I am, and I am with him when he mentions me. If he makes mention of Me to himself, I make mention of him to Myself; and if he makes mention of Me in an assembly, I make mention of him in an assembly better than it. And if he draws near to Me a hand-span length, I draw near to him a forearm's length. And if he comes to Me walking, I go to him in a hurry." (Sahih)