یاد الہی کی فضیلت ۔
راوی: یعقوب بن حمید بن کاسب , مغیرہ بن عبدالرحمن , عبداللہ بن سعید بن ابی ہند , زیاد بن ابی زیاد , ابن عیاس , ابی بحریہ , ابوالدرداء
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَی ابْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي بَحْرِيَّةَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِکُمْ وَأَرْضَاهَا عِنْدَ مَلِيکِکُمْ وَأَرْفَعِهَا فِي دَرَجَاتِکُمْ وَخَيْرٍ لَکُمْ مِنْ إِعْطَائِ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ وَمِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّکُمْ فَتَضْرِبُوا أَعْنَاقَهُمْ وَيَضْرِبُوا أَعْنَاقَکُمْ قَالُوا وَمَا ذَاکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ذِکْرُ اللَّهِ و قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ مَا عَمِلَ امْرُؤٌ بِعَمَلٍ أَنْجَی لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ ذِکْرِ اللَّهِ
یعقوب بن حمید بن کا سب، مغیرہ بن عبدالرحمن، عبداللہ بن سعید بن ابی ہند، زیاد بن ابی زیاد، ابن عیاس، ابی بحریہ، حضرت ابوالدرداء سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں تمہارا سب سے بہتر عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے زیادہ تمہارے مالک کی رضا کا باعث ہو اور سب سے زیادہ تمہارے درجات بلند کرنے والا ہے اور تمہارے لئے سونا چاندی خرچ (صدقہ) کرنے سے بھی بہتر ہے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ تم دشمن کا سامنا کرو تو اس کی گردنیں اڑاؤ اور وہ تمہاری گردنیں اڑائیں (اور تمہیں شہید کریں)۔ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ایسا عمل کونسا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کی یاد اور معاذ بن جبل نے فرمایا کہ انسان کوئی ایسا عمل نہیں کرتا جو یاد الٰہی سے بھی زیادہ عذاب الٰہی سے نجات کا باعث ہو۔
It was narrated from Abu Darda' that the Prophet(saw) said: "Shall I not tell you of the best of your deeds, the most pleasing to your Sovereign, those that raise you most in status, and that are better than your giving gold and silver, or meeting you enemy (in battle) and you strike their necks and they strike your necks?" They said: "What is that, 0 Messenger of Allah?" He said: "Remembering Allah (Dhikr)." (Hasan)