بد کے ہوئے جانور کو ذبح کرنے کا طریقہ
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , حماد بن سلمہ , ابوالعشراء
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْعُشَرَائِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَکُونُ الذَّکَاةُ إِلَّا فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ قَالَ لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَکَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، حماد بن سلمہ، حضرت ابوالعشراء کہتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ذبح صرف حلق اور سینہ کے درمیان ہوتا ہے؟ فرمایا اگر تم اس کی ران میں بھی نیزہ ماردو تو کافی ہے۔
It was narrated from Abu 'Ushara' that his father said: "I said: '0 Messenger of Allah, should slaughtering only be done in the throat or upper chest?' He said: 'If you stab it in the thigh that will suffice you."