سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 618

اولاد ہونے سے قبل ہی مرد کا کنیت اختیار کرنا۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یحییٰ بن ابی بکیر , زہیر بن محمد , عبداللہ بن عقیل , حمزہ بن صہیب عمر نے صہیب

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ صُهَيْبٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِصُهَيْبٍ مَا لَکَ تَکْتَنِي بِأَبِي يَحْيَی وَلَيْسَ لَکَ وَلَدٌ قَالَ کَنَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي يَحْيَی

ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن ابی بکیر، زہیر بن محمد، عبداللہ بن عقیل، حمزہ بن صہیب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت صہیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا آپ کی کنیت ابویحی کیسے ہے جبکہ آپ کی اولاد ہی نہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میری کنیت ابویحیی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھی ۔

It was narrated from Hamzah bin Suhaib that 'Umar said to Suhaib: "Why are you called Abu Yahya when you do not have a son?” He said, ‘The Messenger of Allah(saw) gave me the Kunya of Abu Yahya.' (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں