دودھ والے جانور کو ذبح کرنے کی ممانعت
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , خلف بن خلیفہ , عبدالرحمن بن ابراہیم , مروان بن معاویہ , یزید بن کیسان , ابی حازم , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنْبَأَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ فَأَخَذَ الشَّفْرَةَ لِيَذْبَحَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاکَ وَالْحَلُوبَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، خلف بن خلیفہ، عبدالرحمن بن ابراہیم، مروان بن معاویہ، یزید بن کیسان، ابی حازم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) آئے اور چھری لی تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی خدمت میں پیش کرنے) کے لئے جانور ذبح کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا دودھ والا جانور ذبح نہ کرنا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah came to a man from among the Ansar who had picked up a knife to slaughter an animal for the Messenger of Allah. The Messenger of Allah said to him: “Avoid those that are lactating." (i.e. those from which milk is received).