قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں ؟
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , معاذ بن معاذ , ابن عون , ابورملہ , مخنف بن سلیم
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو رَمْلَةَ عَنْ مِخْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالَ کُنَّا وَقُوفًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ عَلَی کُلِّ أَهْلِ بَيْتٍ فِي کُلِّ عَامٍ أُضْحِيَّةً وَعَتِيرَةً أَتَدْرُونَ مَا الْعَتِيرَةُ هِيَ الَّتِي يُسَمِّيهَا النَّاسُ الرَّجَبِيَّةَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، معاذ بن معاذ، ابن عون، ابورملہ، حضرت مخنف بن سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم عرفہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہی وقوف کئے ہوئے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے لوگو! ہر گھر والوں پر ہر سال ایک قربانی اور ایک عتیرہ واجب ہے۔ تمہیں معلوم ہے عتیرہ کیا ہے؟ وہی جسے لوگ رحبیہ کہتے ہیں ۔
It was narrated that Mikhnaf bin Sulaim said: “e were standing with the Prophet at ‘Arafat and he said: 'O people, each family, each year, must offer Udhiyah and Atirah.’ He said: 'Do you know what the 'Atirah is? It is that which the, people call Rajabiyyah.’”