سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 593

چھینکنے والے کو جواب دینا۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , سلیمان تیمی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا أَوْ سَمَّتَ وَلَمْ يُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَطَسَ عِنْدَکَ رَجُلَانِ فَشَمَّتَّ أَحَدَهُمَا وَلَمْ تُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقَالَ إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَإِنَّ هَذَا لَمْ يَحْمَدْ اللَّهَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، سلیمان تیمی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو مردوں کو چھینک آئی آپ نے ایک کو جواب دیا (يَرْحَمُکَ اللَّهُ کہا) اور دوسرے کو جواب نہ دیا عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول ! آپ نے ان میں سے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا (اسکی کیا وجہ ہے ؟) فرمایا اس نے اللہ کی حمد کی (الْحَمْدُ لِلَّهِ کہا) اور دوسرے نے اللہ کی حمد نہیں کی۔

It was narrated that Anas bin Malik said: "Two men sneezed in the presence of the Prophet(saw) and he replied (said: 'Yarhamuk-Allah; may Allah have mercy on you') to one and not to the other. It was said: '0 Messenger of Allah, two men sneezed in your presence and you replied to one and not to the other?' He said: "'This one praised Allah (said AI-Hamdu Lillah after sneezing) but that one did not.": (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں