سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 586

(داخل ہونے سے قبل) اجازت لینا۔

راوی: ابوبکر , یزید بن ہارون , داؤد بن ابی ہند , ابی نضرہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَی اسْتَأْذَنَ عَلَی عُمَرَ ثَلَاثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ فَانْصَرَفَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ عُمَرُ مَا رَدَّکَ قَالَ اسْتَأْذَنْتُ الِاسْتِئْذَانَ الَّذِي أَمَرَنَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا فَإِنْ أُذِنَ لَنَا دَخَلْنَا وَإِنْ لَمْ يُؤْذَنْ لَنَا رَجَعْنَا قَالَ فَقَالَ لَتَأْتِيَنِّي عَلَی هَذَا بِبَيِّنَةٍ أَوْ لَأَفْعَلَنَّ فَأَتَی مَجْلِسَ قَوْمِهِ فَنَاشَدَهُمْ فَشَهِدُوا لَهُ فَخَلَّی سَبِيلَهُ

ابوبکر، یزید بن ہارون، داؤد بن ابی ہند، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے تین بار اجازت طلب کی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اجازت نہ دی (جواب ہی نہ دیا) تو حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ واپس ہولئے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے پاس کسی کو بھیجا (اور پوچھا کہ) آپ کیوں واپس ہوئے فرمانے لگے میں نے تین بار اجازت طلب کی جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں امر فرمایا کہ اگر اجازت مل جائے تو داخل ہو جائیں اور اگر اجازت نہ ملے تو واپس ہو جائیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تم اس حدیث کا میرے پاس ضرور ثبوت لاؤ ورنہ میں یہ کروں گا (حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے محض تاکید واحتیاط کے لئے ایسا فرمایا ورنہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود ثقہ تھے) چنانچہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی قوم کی مجلس میں آئے اور انہیں قسم دی (کہ جس نے یہ حدیث سنی ہو وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں گواہی دے) کچھ لوگوں نے حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ گواہی دی (کہ ہم نے بھی یہ حدیث سنی ہے) تب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو چھوڑا ۔

It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that Abu Musa asked permission to enter upon 'Urnar three limes, and he did not give him permission, so he went away. 'Umar sent word to him saying: "Why did you go back?" He said: "I asked permission to enter three times as the Messenger of Allah(saw) enjoined upon us, then if we are given permission we should enter, otherwise we should go back. He said, “You should bring me proof of that, or else!” Then he came to a gathering of his people and asked them to swear by .AlIah. concerning that, and they did so, so he let him go. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں