ذمی کافروں کو سلام کا جواب کیسے دیں ؟
راوی: ابوبکر , عبدہ بن سلمان , محمد بن بشر , سعید , قتادہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ عَلَيْکُمْ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ فَقُولُوا وَعَلَيْکُمْ
ابوبکر، عبدہ بن سلمان ، محمد بن بشر، سعید، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب اہل کتاب میں سے کوئی تمہیں سلام کرے تو جواب میں (صرف اتنا) کہا کرو وَعَلَيْکُمْ ۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah said: 'When any of the People of the Book greets you with Salam (peace), then say, Wa 'alaikum (and also upon you)."