سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 571

غلاموں باندیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , اسحق بن سلیمان , مغیرہ بن مسلم فرقد سبخی , مرہ طیب , ابوبکر صدیق

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ عَنْ مُرَّةَ الطَّيِّبِ عَنْ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَکَةِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَکْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوکِينَ وَيَتَامَی قَالَ نَعَمْ فَأَکْرِمُوهُمْ کَکَرَامَةِ أَوْلَادِکُمْ وَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْکُلُونَ قَالُوا فَمَا يَنْفَعُنَا فِي الدُّنْيَا قَالَ فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ تُقَاتِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَمْلُوکُکَ يَکْفِيکَ فَإِذَا صَلَّی فَهُوَ أَخُوکَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، اسحاق بن سلیمان، مغیرہ بن مسلم فرقد سبخی، مرہ طیب، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بدخلق شخص جنت میں نہ جائے گا۔ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو ہمیں بتایا ہے کہ اس امت میں پہلی امتوں سے زیادہ غلام اور یتیم ہوں گے ؟ (بہت ممکن ہے کہ بعض لوگ ان کے ساتھ بدخلقی کریں) فرمایا جی ہاں لیکن ان کا ایسے ہی خیال رکھو جیسے اپنی اولاد کا خیال رکھتے ہو اور انہیں وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو۔ صحابہ نے عرض کیا ہمیں دنیا میں کونسی چیز فائدہ پہنچانے والی ہے ؟ فرمایا گھوڑا جسے تم باندھ رکھو اس پر سوار ہو کر اللہ کے راستہ میں لڑو تمہارا غلام تمہارے لئے کافی ہے اور جب وہ نماز پڑھے (مسلمان ہو جائے) تو وہ تمہارا بھائی ہے ۔

It was narrated from Abu Bakr Siddiq that the Messenger of Allah said: "No person who mistreats his slaves will enter Paradise." They said: "0 Messenger of Allah, did you not tell us that this nation will have more slaves and orphans than any other nation?" He said: "Yes, so be as kind to them as you are to your own children, and feed them with the same food that you eat." They said: "What will benefit us in this world?" He said: A horse that is kept ready for fighting in the cause of Allah, and your slave to take care of you, and if he performs prayer, then he is your brother (in Islam)."

یہ حدیث شیئر کریں