غلاموں باندیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , اعمش , معرور بن سوید , ابوذر
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِخْوَانُکُمْ جَعَلَهُمْ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيکُمْ فَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْکُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ وَلَا تُکَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَإِنْ کَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، اعمش، معرور بن سوید، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ (غلام باندیاں) تمہارے بھائی ہیں (اولاد آدم ہیں) اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہارے قبضہ ( اور ملک) میں دے دیا ہے انہیں وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہواو روہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو اور انہیں مشکل کام کا حکم مت دو اگر مشکل کام کا حکم دو تو ان کی مدد بھی کرو (کہ خود بھی شریک ہو جاؤ) ۔
It was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah said: '(Slaves are) your brothers whom Allah has put under your control, so feed them With the same food that you eat, clothe them with the same clothes that you wear, and do not burden them with so much that they are overwhelmed; if you do burden them, then help them."