رستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبداللہ بن نمیر , اعمش , ابی صالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ عَلَی الطَّرِيقِ غُصْنُ شَجَرَةٍ يُؤْذِي النَّاسَ فَأَمَاطَهَا رَجُلٌ فَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، اعمش، ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا راستہ میں ایک درخت کی شاخ تھی جس سے لوگوں کو ایذاء پہنچتی تھی ایک مرد نے اسے ہٹا دیا اسی پر اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet said: "There was a branch of a tree on the road that annoyed the people. A man removed it, so he was admitted to Paradise."