پڑوس کا حق ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شبیہ , یزید بن ہارون , عبدہ بن ہارون , عبدہ بن سلیمان , محمد بن رمح , لیث بن سعد , یحییٰ بن سعید , بی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم , عمرہ , ام المومنین سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ جَمِيعًا عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ
ابوبکر بن ابی شبیہ، یزید بن ہارون، عبدہ بن ہارون، عبدہ بن سلیمان، محمد بن رمح، لیث بن سعد، یحییٰ بن سعید، ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم، عمرہ ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت جبرائیل علیہ السلام مجھے مسلسل پڑوسی کے (ساتھ حسن سلوک کے) بارے میں تاکید کرتے رہے۔ یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ یہ اس کو وارث بھی بنادیں گے (کہ اس کا وراثت میں بھی حق ہے) ۔
It was narrated from 'Aishah that the Messenger of Allah said: "Jibra'il kept enjoining good treatment of neighbors until I thought that he would make neighbors heirs."