والدین کی فرمانبرداری اور ان کے ساتھ حسن سلوک۔
راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , بجیر بن سعید , خالد بن معدان , مقدام بن معدیکرب
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يکَرِبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يُوصِيکُمْ بِأُمَّهَاتِکُمْ ثَلَاثًا إِنَّ اللَّهَ يُوصِيکُمْ بِآبَائِکُمْ إِنَّ اللَّهَ يُوصِيکُمْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ
ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، بجیر بن سعید، خالد بن معدان، حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی ماؤں کے ساتھ حسن سلوک کا امر فرماتے ہیں تین بار یہی فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپوں کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمہیں نزدیک تر رشتہ دار سے حسن سلوک کی تاکید فرماتے ہیں پھر اس کے بعد جو نزدیک تر ہو (درجہ بدرجہ ان سے حسن سلوک کی تاکید فرماتے ہیں)
It was narrated from Miqdam bin Ma'dikarib that the Messenger of Allah said: "Allah enjoins you to treat your mothers kindly" – three times – "Allah enjoins you to treat your fathers kindly, Allah enjoins you to treat the closest and the next closest kindly."