سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 507

زردخضاب۔

راوی: ابوبکر , اسحق بن منصور , محمد بن طلحہ , حمید بن وہب , ابن طاؤس , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّائِ فَقَالَ مَا أَحْسَنَ هَذَا ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ فَقَالَ هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا کُلِّهِ قَالَ وَکَانَ طَاوُسٌ يُصَفِّرُ

ابوبکر، اسحاق بن منصور، محمد بن طلحہ، حمید بن وہب، ابن طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرد کے پاس سے گزرے اس نے مہندی سے خضاب کیا تھا فرمایا یہ کیا ہی خوب ہے۔ پھر ایک اور مرد کے پاس سے گزرے اس نے مہندی اور وسمہ سے خضاب کیا تھا فرمایا یہ پہلے سے بھی اچھا ہے پھر ایک اور کے پاس سے گزرے اس نے زرد خضاب کیا تھا فرمایا یہ ان سب سے اچھا ہے۔ راوی حدیث حمید بن وہب کہتے ہیں کہ میرے استاذ طاؤس زرد خضاب استعمال کرتے تھے ۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Prophet passed by a man who had dyed his hair with henna and said: 'How handsome this is!' Then he passed by another who had dyed his hair with henna and Katam, and said: 'This one is more handsome that that one: Then he passed by another who had dyed his hair yellow and said: 'This one is more handsome than all of them:" (Da'if) He (one of the narrators) said: Tawus used to dye his hair yellow.

یہ حدیث شیئر کریں