قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں ؟
راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , ابن عون , محمد بن سیرین رحمة اللہ علیہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ الضَّحَايَا أَوَاجِبَةٌ هِيَ قَالَ ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ مِنْ بَعْدِهِ وَجَرَتْ بِهِ السُّنَّةُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ حَدَّثَنَا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَذَکَرَ مِثْلَهُ سَوَائً
ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، ابن عون، حضرت محمد بن سیرین رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے قربانی کے متعلق دریافت کیا کہ کیا یہ واجب ہے؟ فرمایا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اہل اسلام قربانی کرتے رہے اور یہی طریقہ جاری ہوا۔ دوسری سند سے بھی یہی مضمون مروی ہے۔
It was narrated that Muhammad bin Sirin said: asked Ibn 'Umar about sacrifices and whether they are obligatory. He Said: 'The Messenger Of Allah and the Muslims after him offered sacrifices, and this is the Sunnah"