آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لباس کا بیان ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , زہری , عروہ , ام المومنین عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَی أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، عروہ، ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ایک اونی چادر میں جس میں نقش تھے پھر نماز پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس چادر کے بیل بوٹوں نے مجھ کو غافل کر دیا (نماز میں) یہ چادر ابوجہم کے پاس لے جا (انہوں نے یہ چادر آپ کو بھیجی تھی) اور ان سے ایک سادی چادر مجھے لادو۔
It was narrated that Aishah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H prayed in a Khamisah that had markings on it. Then he said: 'These markings distracted me. Take it to Abu Jahm and bring me an Anbijaniyyah.'''