نیک فال لینا پسندیدہ ہے اور بدفال لینا ناپسندیدہ ہے۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوالاحوص , سماک , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوالاحوص، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیماری ازخود متعدی نہیں ہوسکتی اور بدفالی درست نہیں الو کوئی (منحوس) چیز نہیں اور صفر (کے مہینے میں نحوست) کچھ نہیں ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah said: "There is no 'Adwa no omen, no Hamah, and no Safar."