سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 396

وہ دم جن کی اجازت ہے۔

راوی: علی بن ابی خصیب , یحییٰ بن عیسیٰ , اعمش , ابی سفیان , جابر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ أَهْلُ بَيْتٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمْ آلُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ يَرْقُونَ مِنْ الْحُمَةِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَی عَنْ الرُّقَی فَأَتَوْهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ قَدْ نَهَيْتَ عَنْ الرُّقَی وَإِنَّا نَرْقِي مِنْ الْحُمَةِ فَقَالَ لَهُمْ اعْرِضُوا عَلَيَّ فَعَرَضُوهَا عَلَيْهِ فَقَالَ لَا بَأْسَ بِهَذِهِ هَذِهِ مَوَاثِيقُ

علی بن ابی خصیب، یحییٰ بن عیسیٰ ، اعمش، ابی سفیان ، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ انصار میں ایک خاندان تھاجنہیں آل عمرو بن حزم کہا جاتا تھا۔ یہ ڈنگ کا دم کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دم کرنے سے منع فرمایا تو یہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ نے دموں سے منع فرما دیا جبکہ ہم ڈنگ کا دم کرتے ہیں۔ آپ نے ان سے فرمایا تم مجھے دم سناؤ۔ انہوں نے سنایا تو آپ نے فرمایا ان میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ یہ تو وعدے ہیں ۔

It was narrated that Jabir said: "There was a family among the Ansar, called Al 'Amr bin Hazm, who used to recite Ruqyah for the scorpion sting, but the Messenger of Allah P.B.U.H forbade Ruqyah. They came to him and said: '0 Messenger of Allah P.B.U.H You have forbidden Ruqyah, but we recite Ruqyah against the scorpion's sting: He said to them: Recite it to me: So they recited it to him, and he said: 'There is nothing wrong with this, this is confirmed.''' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں