بخار دوزخ کی بھاپ سے ہے اس لئے اسے پانی سے ٹھنڈا کرلیا کرو۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبدہ بن سلیمان , ہشام بن عروہ , فاطمہ بنت منذر , اسماء بنت ابی بکر
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ أَنَّهَا کَانَتْ تُؤْتَی بِالْمَرْأَةِ الْمَوْعُوکَةِ فَتَدْعُو بِالْمَائِ فَتَصُبُّهُ فِي جَيْبِهَا وَتَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْرُدُوهَا بِالْمَائِ وَقَالَ إِنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر، حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بخار زدہ عورت کو لایا جاتا تو وہ پانی منگوا کر اس کے گریبان میں ڈالتیں اور فرماتیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرلیا کرو۔ نیز فرمایا بخار دوزخ کی بھاپ سے ہوتا ہے ۔
It was narrated from Asma' bint Abu Bakr that a woman suffering from fever would be brought to her, and she would call for water and pour It onto the neck of her garment. She said: The prophet said: "Cool it down with water," and he said: "It is from the heat of Hell-fire." (Sahih)