سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 342

مسہل دوا۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ ,عبدالحمید بن جعفر , زرعہ بن عبدالرحمن , معمر تیمی , اسماء بنت عمیس

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَوْلًی لِمَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ عَنْ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاذَا کُنْتِ تَسْتَمْشِينَ قُلْتُ بِالشُّبْرُمِ قَالَ حَارٌّ جَارٌّ ثُمَّ اسْتَمْشَيْتُ بِالسَّنَی فَقَالَ لَوْ کَانَ شَيْئٌ يَشْفِي مِنْ الْمَوْتِ کَانَ السَّنَي وَالسَّنَي شِفَائٌ مِنْ الْمَوْتِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ ,عبدالحمید بن جعفر، زرعہ بن عبدالرحمن، معمر تیمی، حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تم کیا مسہل استعمال کرتی ہو؟ میں نے عرض کیا شبرم۔ فرمایا وہ تو سخت گرم ہوتا ہے۔ پھر میں سنا سے اسہال لینے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کوئی چیز موت کا علاج ہوتی تو سنا ہوتی اور سنا تو موت کا ھی علاج ہے ۔

It was narrated that Asrna' bint 'Umais said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said to me: 'What do you use as a laxative?' I said: 'The Shubrum (spurge Euphorb).' He said: '(It is) hot and powerful: Then I used senna as a laxative and he said: 'If anything were to cute death, it would be senna. Senna is a cure for death:" (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں