بیمار کی طبیعت کسی چیز کو چاہے تو (حتی المقدور) مہیا کردینی چاہیے
راوی: سفیان بن وکیع , ابویحییٰ حمانی , اعمش , یزیدرقاشی , انس
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَی الْحِمَّانِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی مَرِيضٍ يَعُودُهُ قَالَ أَتَشْتَهِي شَيْئًا قَالَ أَشْتَهِي کَعْکًا قَالَ نَعَمْ فَطَلَبُوا لَهُ
سفیان بن وکیع، ابویحییٰ حمانی، اعمش، یزیدرقاشی، حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بیمار کے پاس عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کس چیز کو دل چاہ رہا ہے؟ کہنے لگا کعک (ایک قسم کی روٹی نما چیز جسے فارسی میں کاک اور اردو میں کیک کہتے ہیں) کھانے کو جی چاہ رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے پھر اس کے لئے کیک منگوایا۔
It was narrated that Anas bin Mâlik said: “The Prophet went to visit a sick person, and said: ‘Do you want anything? Do you want cake?’ He said: ‘Yes.’ So they looked for some for him.”