جس کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو وہ ذی الحجہ کے پہلے دس دن بال اور ناخن نہ کتروائے
راوی: حاتم بن بکر ضبی , ابوعمرو , محمد بن بکر برسانی , محمد بن سعید بن یزید بن ابراہیم , ابوقتیبہ , یحییٰ بن کثیر , شعبہ , مالک بن انس , عمرو بن مسلم , سعید بن مسیب , ام سلمہ ا
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ بَکْرٍ الضَّبِّيُّ أَبُو عَمْرٍو حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ وَيَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَأَی مِنْکُمْ هِلَالَ ذِي الْحِجَّةِ فَأَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ فَلَا يَقْرَبَنَّ لَهُ شَعَرًا وَلَا ظُفْرًا
حاتم بن بکر ضبی، ابوعمرو، محمد بن بکر برسانی، محمد بن سعید بن یزید بن ابراہیم، ابوقتیبہ، یحییٰ بن کثیر، شعبہ، مالک بن انس، عمرو بن مسلم، سعید بن مسیب، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے جو بھی ذی الحجہ کا چاند دیکھے اور اس کا قربانی کرنے ارادہ ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ اتارے۔ (یعنی یکم ذی الحجہ سے بوقت قربانی تک ان چیزوں سے اجتناب کرے۔ قربانی کے بعد بال کٹوالے اور ناخن کتروالے) ۔
It was narrated from Umm Salamah that the Messenger of Allah said: "Whoever among you sees the new crescent of Dhul-Hijjah and wants to offer a sacrifice, let him not take anything from his hair or nails."