برتن کو ڈھانپ دینا چاہیے
راوی: عصمہ بن فضل , حرامی بن عمارہ بن ابی حفصہ , حریش بن خریت , ابن ابی ملیکہ , ام المومنین سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ خِرِّيتٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَضَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ آنِيَةٍ مِنْ اللَّيْلِ مُخَمَّرَةً إِنَائً لِطَهُورِهِ وَإِنَائً لِسِوَاکِهِ وَإِنَائً لِشَرَابِهِ
عصمہ بن فضل، حرامی بن عمارہ بن ابی حفصہ، حریش بن خریت، ابن ابی ملیکہ، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے برتن ڈھانپ کر رکھتی تھی ایک طہارت ( استنجاء) کے لئے دوسرا مسواک (وضو) کے لئے اور تیسرا (پانی) پینے کے لیے۔
It was narrated that 'Aishah said: "I used to prepare three covered vessels for the Messenger of Allah P.B.U.H at night: A vessel for his water for purification, a vessel for his tooth stick and a vessel for his drink.”(Da`if)