مٹکے میں نبیذ بنانا
راوی: سوید بن سعید , معتمر بن سلیمان , رمیتہ , سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَتْنِي رُمَيْثَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَتَعْجِزُ إِحْدَاکُنَّ أَنْ تَتَّخِذَ کُلَّ عَامٍ مِنْ جِلْدِ أُضْحِيَّتِهَا سِقَائً ثُمَّ قَالَتْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجَرِّ وَفِي کَذَا وَفِي کَذَا إِلَّا الْخَلَّ
سوید بن سعید، معتمر بن سلیمان، رمیتہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی عورت اس بات سے عاجز ہے کہ ہر سال اپنی قربانی کی کھال سے مشکیزہ بنا لیا کرے؟ پھر فرمانے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مٹی کے برتن میں اور ایسے ایسے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا البتہ سرکہ بنانے کی اجازت دی۔
It was narrated that 'Aishah said: "Is anyone of you incapable of taking a water skin from the skin of her sacrifice each year?" Then she said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade making Nabidh in (earthenware) jars, and in such and such, and uch and such, except for svinegar. " (Da'i)