سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 225

گندم کی روٹی

راوی: محمد بن یحییٰ , معاویہ بن عمرو , زائدہ , منصور , ابراہیم , اسود , سیدہ عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ ثَلَاثَ لَيَالٍ تِبَاعًا مِنْ خُبْزِ بُرٍّ حَتَّی تُوُفِّيَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن یحییٰ ، معاویہ بن عمرو، زائدہ، منصور، ابراہیم، اسود، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والے مدینہ آنے کے بعد بھی مسلسل تین شب سیر ہو کر گندم کی روٹی نہ کھا سکے۔ یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا۔

It was narrated that 'Aishah said: "The family of Muhammad P.B.U.H never ate their fill of wheat bread for three nights in a row, from the time they came to Al·Madinah until he passed away:' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں