کھجور مکھن کے ساتھ کھانا
راوی: ہشام بن عمار , صدقہ بن خالد , ابن جابر , سلیم بن عامر
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْنَا تَحْتَهُ قَطِيفَةً لَنَا صَبَبْنَاهَا لَهُ صَبًّا فَجَلَسَ عَلَيْهَا وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ الْوَحْيَ فِي بَيْتِنَا وَقَدَّمْنَا لَهُ زُبْدًا وَتَمْرًا وَکَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ہشام بن عمار، صدقہ بن خالد، ابن جابر، سلیم بن عامر، بسر کے دونوں بیٹے جو قبیلہ بنو سلیم میں سے ہیں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہم نے آپ کی خاطرا پنی ایک چادر پر پانی چھڑک کر اسے ٹھنڈا کیا اور بچھا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے۔ ہمارے گھر میں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل فرمائی۔ ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کی۔ آپ کو مکھن پسند تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی رحمتیں اور سلام بھیجے۔
It was narrated that the two sons of Busr, who were of the tribe of Sulaim, said: "The Messenger of Allah P.B.U.H entered upon us. We placed a velvet cloth of ours beneath him and sprinkled water on it. He sat on it, and Allah sent down Revelation to him in our house. We offered him butter and dates, and he liked butter." (Sahih)