بھنا ہوا گوشت
راوی: جبارہ بن مغلس , کثیر بن سلیم , انس بن مالک
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا رُفِعَ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضْلُ شِوَائٍ قَطُّ وَلَا حُمِلَتْ مَعَهُ طِنْفِسَةٌ
جبارہ بن مغلس، کثیر بن سلیم، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے بھنا ہوا گوشت جو کھانے سے بچ رہا ہو کبھی نہ تھا یا گیا (کیونکہ ایسا گوشت مقدار میں کم ہی ہوتا تھا اور کھانے والے زیادہ ہوتے تھے اس لئے بچتا نہ تھا) اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ، ساتھ پچھونا اٹھایا گیا (کہ جہاں بیٹھنا ہو پہلے بچھونا بچھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے تکلف نہ فرماتے تھے)
It was narrated that Anas bin Malik said: "No leftovers of roast meat were ever cleared from in front of the Messenger of Allah and no carpet was ever carried with him."