کونسا جانور قربانی کے لئے کافی ہے؟
راوی: محمد بن رمح , لیث بن سعد , یزید بن ابی حبیب , ابی خیر , عقبہ بن عامر جہنی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا فَقَسَمَهَا عَلَی أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَبَقِيَ عَتُودٌ فَذَکَرَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ضَحِّ بِهِ أَنْتَ
محمد بن رمح، لیث بن سعد، یزید بن ابی حبیب، ابی خیر، حضرت عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بکریاں دیں۔ انہوں نے قربانی کے لئے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دیں۔ ایک ایک سالہ بچہ باقی رہا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی قربانی تم کرلو۔
It was narrated from 'Uqbah bin 'Amir Al-Juhani that the Messenger of Allah gave him some sheep, and he distributed them among his Companions to be sacrificed. There remained an 'Atud. He mentioned that to the Messenger of Allah and he said: "You sacrifice it yourself."