خوان اور دستر کا بیان
راوی: عبیداللہ بن یوسف جبیری , ابوبحر , سعید بن ابی عروبہ , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکَلَ عَلَی خِوَانٍ حَتَّی مَاتَ
عبیداللہ بن یوسف جبیری، ابوبحر، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی میز پر کھاتے نہ دیکھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے۔
It was narrated that Anas said: "I never saw the Messenger of Allah eat from a dish until he died."