ثرید کے درمیان سے کھانا منع ہے۔
راوی: ہشام بن عمار , ابوحفص عمر بن درفس , عبدالرحمن بن ابی قسیمہ , واثلہ بن اسقع
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ الدَّرَفْسِ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي قَسِيمَةَ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ اللَّيْثِيِّ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسِ الثَّرِيدِ فَقَالَ کُلُوا بِسْمِ اللَّهِ مِنْ حَوَالَيْهَا وَاعْفُوا رَأْسَهَا فَإِنَّ الْبَرَکَةَ تَأْتِيهَا مِنْ فَوْقِهَا
ہشام بن عمار، ابوحفص عمر بن درفس، عبدالرحمن بن ابی قسیمہ، حضرت واثلہ بن اسقع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثرید کے درمیانی اوپر کے حصہ پر دست مبارک رکھا اور فرمایا اللہ کا نام لے کر اس کے اردگرد سے کھاو اور اس اوپر کے حصہ کو چھوڑ رکھو اس لئے کہ برکت اوپر سے آتی ہے۔
It was narrated that Wathilah bin Asqa' Al-Laithi said: "The Messenger of Allah took hold of the top of the Tharid and said: 'Eat in the Name of Allah from its sides and leave the top, for the blessing comes from its top."