سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 128

جو مچھلی مر کر سطح آب پر آجائے؟

راوی: احمد بن عبدہ , یحییٰ بن سلیم طائفی , اسماعیل بن امیہ ابوزبیر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَلْقَی الْبَحْرُ أَوْ جَزَرَ عَنْهُ فَکُلُوهُ وَمَا مَاتَ فِيهِ فَطَفَا فَلَا تَأْکُلُوه

احمد بن عبدہ، یحییٰ بن سلیم طائفی، اسماعیل بن امیہ ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو دریا کنارہ پر ڈال دے یا پانی کم ہونے سے مرجائے وہ تم کھا سکتے ہو اور جو دریا میں مر کر اوپر تیرنے لگے (اور اس کا پیٹ اوپر کی طرف ہو یعنی طافی ہو) تو اسے مت کھاؤ۔

It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Messenger of Allah said: “Whatever the sea throws out or is left behind when the tide ebbs, eat it, but whatever rises to the surface, do not eat it.”

یہ حدیث شیئر کریں