سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1187

شفاعت کا ذکر۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ فَتَعَجَّلَ کُلُّ نَبِيٍّ دَعْوَتَهُ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي فَهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ لَا يُشْرِکُ بِاللَّهِ شَيْئًا

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا ہر نبی کی ایک دعا ہوتی ہے جو ضرور قبول ہوتی ہے (اپنی امت کیلئے) تو ہر نبی نے اپنی دعا جلدی کر کے دنیا میں ہی پوری کرلی لیکن میں نے آخرت کیلئے اپنی دعا کو چھپا رکھا ہے اپنی امت کی بخشش کیلئے تو میری دعا ہر اس شخص کیلئے ہوگی جس نے شرک نہ کیا ہوگا۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Every Prophet had prayer that was answered, and every Prophet offered this prayer in this world. But I am saving my prayer so that I can intercede for my nation, and it reaches every one of them who dies not associating anything with Allah." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں