سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1176

روز قیامت رحمت الہی کی امید۔

راوی: محمد بن عبدالملک بن ابی شوارب , ابوعوانہ , عبدالملک بن عمیر , ابن ابی لیلیٰ , معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَی حِمَارٍ فَقَالَ يَا مُعَاذُ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَی الْعِبَادِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَی الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِکَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ

محمد بن عبدالملک بن ابی شوارب، ابوعوانہ، عبدالملک بن عمیر، ابن ابی لیلیٰ ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں ایک گدھے پر سوار کہیں جا رہا تھا کہ آپ میرے قریب سے گزرے۔ ارشاد فرمایا معاذ (اللہ پر تو کوئی چیز واجب نہیں) لیکن پھر بھی تم جانتے ہو کہ بندوں کا اللہ پر اور اللہ کا اپنے بندوں پر کیا حق ہے؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی خوب جاننے والے ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اس کی خوب عبادت کریں (پانچ وقت کی نماز کے علاوہ نفلی عبادت) اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کریں۔

It was narrated that Mu'adh bin Jabal said: "The Messenger of Allah P.B.U.H passed by me when I was riding a donkey, and said: '0 Mu'adh, do you Allah's right over His is and what His slaves' right over Allah is?' I said: 'Allah and His 'Messenger know best: : 'The right of Allah over His slaves is that they should worship Him and not associate anything with Him. And the right of the slaves over Allah, if they do that, is that He should not punish them:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں