سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1170

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کا حال۔

راوی: محمد بن یحییٰ بن ابوسلمہ حماد بن سلمہ , سعید بن ایاس جریری , ابی نضرہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَحْنُ آخِرُ الْأُمَمِ وَأَوَّلُ مَنْ يُحَاسَبُ يُقَالُ أَيْنَ الْأُمَّةُ الْأُمِّيَّةُ وَنَبِيُّهَا فَنَحْنُ الْآخِرُونَ الْأَوَّلُونَ

محمد بن یحییٰ بن ابوسلمہ حماد بن سلمہ، سعید بن ایاس جریری، ابی نضرہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (اگرچہ) ہم آخری امت ہیں لیکن سب سے پہلے ہماراحساب ہوگا۔ ندا آئے گی امی امت کہاں ہے اور اس امت کے نبی کہاں ہیں؟ تو ہم سب سے آخر ہیں (دنیا میں) اور سب میں اول ہوں گے (جنت میں)۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Prophet P.B.U.H said: "We are the last of the nations, and the first to be brought to account. It will be said: 'Where is the unlettered nation and its Prophet?' So we are the last and the first." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں