سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1166

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کا حال۔

راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , محمد بن زیاد , ابوامامہ باہلی

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَعَدَنِي رَبِّي سُبْحَانَهُ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ مَعَ کُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا وَثَلَاثُ حَثَيَاتٍ مِنْ حَثَيَاتِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ

ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، محمد بن زیاد، حضرت ابوامامہ باہلی سے روایت ہے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے میرے مالک نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت سے ستر ہزار آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا جن کا نہ حساب ہوگا نہ ان پر عذاب ہوگا اور ہزار کے ساٹھ ستر ہزار ہوں گے اور ان کے سوا تین مٹھیاں ہوں گی میرے مالک کی مٹھیوں میں سے۔

Abu Umamah Al-Bahili said: "I heard the Messenger of Allah p.b.u.h say: 'My Lord has promised me that seventy thousand of my nation will enter Paradise without being brought to account or punished. With every thousand will be (another) seventy thousand, and three handfuls of my Lord, the Glorified.'" (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں