سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1160

حشر کا بیان ۔

راوی: ابوبکر , عبدالاعلی , محمد بن اسحق , عبیداللہ بن مغیرہ , سلیمان بن عمرو بن عبد بن عتواری احد من بنی لیث , حجر , ابی سعید , ابوسعید

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ بْنِ الْعُتْوَارِيِّ أَحَدِ بَنِي لَيْثٍ قَالَ وَکَانَ فِي حَجْرِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُهُ يَعْنِي أَبَا سَعِيدٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُوضَعُ الصِّرَاطُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ جَهَنَّمَ عَلَی حَسَکٍ کَحَسَکِ السَّعْدَانِ ثُمَّ يَسْتَجِيزُ النَّاسُ فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوجٌ بِهِ ثُمَّ نَاجٍ وَمُحْتَبَسٌ بِهِ وَمَنْکُوسٌ فِيهَا

ابوبکر، عبدالاعلی، محمد بن اسحاق ، عبیداللہ بن مغیرہ، سلیمان بن عمرو بن عبد بن عتواری احد من بنی لیث، حجر، ابی سعید، ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائے گا اس پر کانٹے ہوں گے سعدان کے کانٹوں کی طرح پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے تو آفت سے سلامت رہ کر گزر جائیں گے ان میں بعض بجلی کی طرح گزر جائیں گے بعض ہوا کی طرح بعض پیدل کی طرح اور بعضے ان کے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گریں گے پھر نجات پاجائیں گے بعضے اسی پر اٹکے رہیں گے بعضے اوندھے منہ جہنم میں گریں گے۔

Abu Sa'eed narrated that the Messenger of Allah p.b.u.h said: "The Sirat will be placed across Hell, on thorns like the thorns of the Sa'dan plant . Then the people will cross it. Some will pass over safe and sound some will be detained, and some will fall in headfirst." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں