سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1147

قبر کا بیان اور مردے کے گل جانے کا بیان ۔

راوی: محمد بن اسحق , یحییٰ بن معین , ہشام بن یوسف , عبداللہ بن بحیر , ام ہانی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَحِيرٍ عَنْ هَانِئٍ مَوْلَی عُثْمَانَ قَالَ کَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِذَا وَقَفَ عَلَی قَبْرٍ يَبْکِي حَتَّی يَبُلَّ لِحْيَتَهُ فَقِيلَ لَهُ تَذْکُرُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ وَلَا تَبْکِي وَتَبْکِي مِنْ هَذَا قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ فَإِنْ نَجَا مِنْهُ فَمَا بَعْدَهُ أَيْسَرُ مِنْهُ وَإِنْ لَمْ يَنْجُ مِنْهُ فَمَا بَعْدَهُ أَشَدُّ مِنْهُ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا رَأَيْتُ مَنْظَرًا قَطُّ إِلَّا وَالْقَبْرُ أَفْظَعُ مِنْهُ

محمد بن اسحاق ، یحییٰ بن معین، ہشام بن یوسف، عبداللہ بن بحیر، ام ہانی سے روایت ہے جو مولیٰ تھا عثمان بن عفان کا کہ حضرت عثمان جب کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو روتے یہاں تک کہ ان کی داڑھی تر ہو جاتی لوگ ان سے کہتے آپ جنت اور دوزخ کا بیان کرتے ہیں اور نہیں روتے اور قبر کو دیکھ کر روتے ہیں۔ انہوں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قبر پہلی منزل ہے آخرت کی منزلوں میں سے اگر اس منزل میں آدمی نے نجات پائی تو اس کے بعد کی منزلیں زیادہ آسان ہوں گی اور اگر اس میں نجات نہیں پائی تو اس کے بعد کی منزلیں اور زیادہ سخت ہونگی اور حضرت عثمان نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے کوئی چیز ہولناک نہیں دیکھی مگر قبر اس سے زیادہ ہولناک ہے یعنی جتنی ہولناک چیزیں میں نے دیکھی ہیں قبر ان سب میں زیادہ ہولناک ہے۔

It was narrated that Hani' the freed slave of "Uthman bin 'Affan, said: "When 'Uthman bin 'Affan stood beside a grave, he would weep until his beard became wet. It was said to him: 'You remember Paradise and Hell, and you do not weep, but you weep for this?' He said: 'The Messenger of Allah P.B.U.H said: "The grave is the first stage of the Hereafter. Whoever is delivered from it, what comes after it is easier. If he is not delivered from it, then what comes after it is harder."' He said that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “I have never seen any horrible scene but the grave is more horrible.’ (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں