نیک کام کو ہمیشہ کرنا۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ , ہشام بن عروہ , ام المومنین جناب عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ فَدَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قُلْتُ فُلَانَةُ لَا تَنَامُ تَذْکُرُ مِنْ صَلَاتِهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ عَلَيْکُمْ بِمَا تُطِيقُونَ فَوَاللَّهِ لَا يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّی تَمَلُّوا قَالَتْ وَکَانَ أَحَبَّ الدِّينَ إِلَيْهِ الَّذِي يَدُومُ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، ام المومنین جناب عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت میرے پاس بیٹھی تھی اتنے میں آپ تشریف لائے آپ نے پوچھا یہ کون عورت ہے؟ میں نے عرض کیا فلانی عورت جو رات کو نہیں سوتی۔ آپ نے فرمایا چپ رہ کر ایسا عمل کرو جس کی طاقت رکھو سدا نباہنے کی اور ہمیشہ کرنے کی کیونکہ قسم اللہ کی اللہ تعالیٰ نہیں تھکے ثواب دینے سے تم ہی تھک جاؤ گے عمل کرنے سے۔ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا آپ کو وہ عمل پسند تھا جس کو آدمی ہمیشہ کرے۔
It was narrated that 'Aishah said: "There was a woman with me, and the Prophet P.B.U.H entered upon me and said. 'Who is that?' I said: 'So-and-so; she does not sleep." – she mentioned her excessive praying. 'The Prophet P.B.U.H said: 'Keep quiet. You should do what you are able to, for by Allah, Allah does not get tired (of giving reward) but you get tired:" She said: "The most beloved of religious deed to him was that in which a person persists." (Sahih)