نیک کام کو ہمیشہ کرنا۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوالاحوص ابی اسحق , ابی سلمہ , ام المومنین ام سلمہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ وَالَّذِي ذَهَبَ بِنَفْسِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مَاتَ حَتَّی کَانَ أَکْثَرُ صَلَاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ وَکَانَ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَيْهِ الْعَمَلُ الصَّالِحُ الَّذِي يَدُومُ عَلَيْهِ الْعَبْدُ وَإِنْ کَانَ يَسِيرًا
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوالاحوص ابی اسحاق ، ابی سلمہ، حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے قسم اس کی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے گیا (دنیا سے) آپ نے انتقال نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ اکثر نماز بیٹھ کر ادا کرتے اور آپ کو بہت پسند وہ عمل تھا جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔
It was narrated that Umm Salamah said: "By the One who took his soul P.B.U.H, he did not die until most of his prayers were offered sitting down. And the most beloved of deeds to him was a righteous deed which a person persists in doing, even if it is something small." (Sahih)