سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1114

انسان کی آرزو اور عمر کا بیان۔

راوی: بشر بن معاذ ضریر , ابوعوانہ , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَهْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَيَشِبُّ مِنْهُ اثْنَتَانِ الْحِرْصُ عَلَی الْمَالِ وَالْحِرْصُ عَلَی الْعُمُرِ

بشر بن معاذ ضریر، ابوعوانہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی بوڑھا ہوتا جاتا ہے اور دو چیزیں اس میں جوان ہوتی جاتی ہیں ایک تو مال کی حرص دوسرے عمر کی حرص۔

It was narrated from Anas that the Messenger ,of Allah P.B.U.H said: "The son of Adam grows old but two things remain young in him: His craving for wealth and his craving for a long life." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں