سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1112

انسان کی آرزو اور عمر کا بیان۔

راوی: اسحق بن منصور , نضر بن شمییل , حماد بن سلمہ , عبداللہ بن ابوبکر , انس بن مالک

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا ابْنُ آدَمَ وَهَذَا أَجَلُهُ عِنْدَ قَفَاهُ وَبَسَطَ يَدَهُ أَمَامَهُ ثُمَّ قَالَ وَثَمَّ أَمَلُهُ

اسحاق بن منصور، نضر بن شمییل، حماد بن سلمہ، عبداللہ بن ابوبکر، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ آدمی ہے اور یہ اس کی عمر ہے اپنی گردن کے پاس ہاتھ رکھا پھر اپنا ہاتھ آگے پھیلایا اور فرمایا یہاں تک اس کی آرزوبڑھی ہوئی ہے۔

Anas bin Malik narrated the Messenger of Allah p.b.u.h said: "This is the son of Adam, and this is his life span at his neck: then he spread his hand in front of him and said: 'And there is his hope." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں