سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1078

عمل کے قبول نہ ہونے کا ڈر رکھنا۔

راوی: ابوبکر , وکیع , مالک بن مغول , عبدالرحمن بن سعد ہمدانی , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَهُوَ الَّذِي يَزْنِي وَيَسْرِقُ وَيَشْرَبُ الْخَمْرَ قَالَ لَا يَا بِنْتَ أَبِي بَکْرٍ أَوْ يَا بِنْتَ الصِّدِّيقِ وَلَکِنَّهُ الرَّجُلُ يَصُومُ وَيَتَصَدَّقُ وَيُصَلِّي وَهُوَ يَخَافُ أَنْ لَا يُتَقَبَّلَ مِنْهُ

ابوبکر، وکیع، مالک بن مغول، عبدالرحمن بن سعد ہمدانی، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ) سے کیا وہ لوگ مراد ہیں جو زنا کرتے ہیں اور چوری اور شراب پیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں اے ابوبکر کی بیٹی اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو روزہ رکھتے ہیں صدقہ دیتے ہیں نماز پڑھتے ہیں اور پھر ڈرتے ہیں شاید ہمارے اعمال قبول نہ ہوں۔

It was narrated that 'Aishah said: "said: '0 Messenger of Allah, ':And those who give that (their charity) which they give (and also do other good deeds) with their hearts full of fear:'(Is this the one who commits adultery, steals and drinks alcohol?' He said: 'No, o daughter of Abu Bakr' – or 0 daughter of Siddiq – rather it is a man who fasts and gives charity and prays, but he fears that those will not be accepted from him." (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں